المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4696
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا سَوَّارُ بْنُ عُمَارَةَ الرَّمْلِيُّ قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مِنْ أَهْلِ الْإِيمَانِ مَثَلُ الرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ ، يَأْلَمُ مِمَّا يُصِيبُ أَهْلَ الْإِيمَانِ كَمَا يَأْلَمُ الرَّأْسُ مِمَّا يُصِيبُ الْجَسَدَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا سَوَّارُ بْنُ عُمَارَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ ایمان کے درمیان ایک مومن کی مثال ایسی ہے جیسے پورے بدن میں سر کی حیثیت ہوتی ہے؛ اسے اہل ایمان کو پہنچنے والی کسی بھی تکلیف سے ویسا ہی دکھ پہنچتا ہے جیسا کہ بدن کی کسی تکلیف سے سر کو ہوتا ہے۔“
اس حدیث کو زہیر بن محمد رحمہ اللہ سے صرف سوار بن عمارہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔