المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ عَلَى مِنْبَرِ مَكَّةَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ : لَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِيًا مِنْ ذَهَبٍ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ إِلَيْهِ ثَانِيًا ، وَلَوْ أُعْطِيَ ثَانِيًا أَحَبَّ إِلَيْهِ ثَالِثًا ، وَلَا يَسُدُّ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو نُعَيْمٍ I " .
عباس بن سہل بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو مکہ کے منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: «لَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِيًا مِنْ ذَهَبٍ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ إِلَيْهِ ثَانِيًا، وَلَوْ أُعْطِيَ ثَانِيًا أَحَبَّ إِلَيْهِ ثَالِثًا، وَلَا يَسُدُّ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ» ”اگر ابن آدم کے پاس سونے کی ایک وادی ہو تو وہ پسند کرے گا کہ اس کے پاس اس جیسی دوسری بھی ہو، اور اگر اسے دوسری دے دی جائے تو وہ تیسری کی خواہش کرے گا، اور ابن آدم کے پیٹ کو مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی، اور جو توبہ کرتا ہے اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“ “
یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، ابو نعیم رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔