المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4686
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ ، ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَا يَتَوَضَّأُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مَنْصُورٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ: ”نبی ﷺ اپنی بعض ازواج کا بوسہ لیتے، پھر نماز کے لیے تشریف لے جاتے اور وضو نہ فرماتے تھے۔“
اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف منصور رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے روایت کرنے میں سعید بن بشیر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔