المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4679
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِالْمَلَإِ الْأَعْلَى ، وَجِبْرِيلُ كَالْحِلْسِ الْبَالِي مِنْ خَشْيَةِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میرا گزر ملأ اعلیٰ (فرشتوں کی مقرب جماعت) سے ہوا، تو (میں نے دیکھا کہ) جبریل علیہ السلام اللہ عزوجل کے خوف و خشیت سے «كالحلس البالي» (کسی پرانے بوسیدہ ٹاٹ) کی مانند (انتہائی عاجزی و انکساری سے) پڑے ہوئے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالکریم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“