المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4678
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مَيْسَرَةَ الْمَسْجِدِ قَدْ عُطِّلَتْ ، فَقَالَ : مَنْ عَمَّرَ مَيْسَرَةَ الْمَسْجِدِ ، فَإِنَّ لَهُ كِفْلَيْنِ مِنَ الْأَجْرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا لَيْثٌ ، وَلَا عَنْ لَيْثٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے عرض کیا گیا کہ مسجد کی بائیں جانب (نمازیوں سے) خالی ہو گئی ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مسجد کی بائیں جانب کو آباد کیا، اس کے لیے اجر کے دو حصے ہیں۔“
اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے صرف لیث رحمہ اللہ نے، اور لیث رحمہ اللہ سے صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے بیان کرنے میں عمرو بن عثمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔