المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4680
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللهُ بِهِ ، وَمَنْ رَاءَى رَاءَى اللهُ بِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے (اپنی نیکی کی شہرت کے لیے) لوگوں کو سنایا، اللہ تعالیٰ (اس کی رسوائی) سنا دے گا، اور جس نے دکھلاوے کے لیے عمل کیا، اللہ تعالیٰ (اس کی حقیقت) دکھلا دے گا۔“
اسماعیل بن سمیع رحمہ اللہ سے یہ حدیث حفص بن غیاث رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور ان سے ان کے بیٹے (عمر بن حفص رحمہ اللہ) اس کی روایت میں منفرد ہیں۔