المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4666
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : سَتَكُونُ فِتْنَةٌ ، لَا يَهْدَأُ مِنْهَا جَانِبٌ إِلَّا جَاشَ مِنْهَا جَانِبٌ ، حَتَّى يُنَادِيَ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ : إِنَّ أَمِيرَكُمْ فُلَانٌ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ طَلْحَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب ایک ایسا فتنہ برپا ہوگا جس کا ایک پہلو ابھی پُرسکون نہیں ہوگا کہ دوسرا پہلو جوش مارنے لگے گا، یہاں تک کہ آسمان سے ایک پکارنے والا پکارے گا: تمہارا امیر فلاں شخص ہے۔“
یہ حدیث سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔