المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4665
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا أَبُو الْجُمَاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي الْعِشْرِينَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَسْوَأَ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَكَيْفَ يَسْرِقُ ؟ قَالَ : I " لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا ، وَلَا سُجُودَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا ابْنُ أَبِي الْعِشْرِينَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں چوری کے لحاظ سے بدترین شخص وہ ہے جو اپنی نماز سے چوری کرتا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کس طرح چوری کرتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس کے رکوع اور سجدے کو پورا نہیں کرتا۔“
اوزاعی رحمہ اللہ سے، انہوں نے یحییٰ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کو ابن ابی العشرین رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔