المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ قَالَ : نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : خَرَجْتُ إِلَى الْغَزْوِ وَصَاحِبٌ لِي وَشَيَّعَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، فَلَمَّا أَرَادَ فِرَاقَنَا قَالَ : لَيْسَ مَعِي مَالٌ أُعْطِيكُمَا ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : I " إِنَّ اللهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ ، وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمَا وَأَمَانَتَكُمَا ، وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُطْعِمِ إِلَّا ابْنُ حُمَيْدٍ I " .
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ غزوہ کے لیے نکلا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمیں رخصت کرنے کے لیے ساتھ چلے۔ جب انہوں نے ہم سے جدا ہونے کا ارادہ کیا تو فرمایا: ”میرے پاس مال نہیں ہے جو میں تم دونوں کو دوں، لیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: « إِنَّ اللهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ » ”بیشک اللہ کے پاس جب کوئی چیز بطورِ امانت رکھی جائے تو وہ اس کی حفاظت فرماتا ہے“، اور « وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمَا وَأَمَانَتَكُمَا ، وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمَا » ”اور یقیناً میں تم دونوں کا دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کے خاتمے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطعم سے صرف ابنِ حمید نے روایت کیا ہے۔“