المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4652
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنِ اسْتَلْجَجَ فِي أَهْلِهِ يَمِينًا ، فَهُوَ أَعْظَمُ إِثْمًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنے گھر والوں کے (حقوق کے) معاملے میں (کھائی گئی) اپنی قسم پر ہٹ دھرمی برتی، تو وہ (اس پر اڑے رہنا) گناہ کے اعتبار سے زیادہ سنگین ہے۔“
یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف معاویہ بن سلام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔