المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4651
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ أَخْبَرَهُ . أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ ، إِلَّا عَيْنًا بِعَيْنٍ ، سَوَاءً بِسَوَاءٍ ، وَعَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ ، إِلَّا عَيْنًا بِعَيْنٍ ، وَسَوَاءً بِسَوَاءٍ I " ، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بِيعُوا الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ كَيْفَ شِئْتُمْ ، وَالْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ كَيْفَ شِئْتُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چاندی کی چاندی کے بدلے فروخت سے منع فرمایا، سوائے اس کے کہ وہ برابر برابر اور دست بدست ہو، اور سونے کی سونے کے بدلے فروخت سے منع فرمایا، سوائے اس کے کہ وہ برابر برابر اور دست بدست ہو۔ نیز رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم سونے کو چاندی کے بدلے جیسے چاہو فروخت کرو، اور چاندی کو سونے کے بدلے جیسے چاہو فروخت کرو۔“
اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے صرف معاویہ بن سلام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یحییٰ بن صالح الوحاظی رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔