المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4653
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ قَالَ : نَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ قَالَ : نَا عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ النَّمِيمَةَ وَالْحِقْدَ فِي النَّارِ لَا يَجْتَمِعَانِ فِي قَلْبِ مُسْلِمٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ إِلَّا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک چغلی اور کینہ آگ میں (لے جانے والے اعمال) ہیں، یہ دونوں کسی مسلمان کے دل میں یکجا نہیں ہو سکتے۔“
اس حدیث کو عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے صرف عفیر بن معدان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔