المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 465
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ : نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : سُتْرَةُ الْإِمَامِ سُتْرَةُ مَنْ خَلْفَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا سُوَيْدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الرَّبِيعُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”امام کا سترہ ان لوگوں کا بھی سترہ ہے جو اس کے پیچھے (نماز پڑھ رہے) ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو سوید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس (کی روایت) کے ساتھ ربیع رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“