المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 464
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَذَنِيُّ ، قَالَ نَا عَمْرُو بْنُ الْأَزْهَرِ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ .
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَةَ عَلَى مَتَاعِ بَيْتٍ قِيمَتُهُ عَشَرَةُ دَرَاهِمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ الْأَزْهَرِ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی ﷺ نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے گھر کے اس سامان کے مہر پر نکاح فرمایا جس کی قیمت دس درہم تھی۔“
حمید رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف عمرو بن ازہر رحمہ اللہ ہی نے روایت کی ہے۔