المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الضَّالَّةِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ ، وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ ، أَنْتَ تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِعِزَّتِكَ وَسُلْطَانِكَ ، فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَعْقُوبَ ، وَلَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ سے گم شدہ چیز کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ یہ فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ ، وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ ، أَنْتَ تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِعِزَّتِكَ وَسُلْطَانِكَ ، فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ» ”اے اللہ! گم شدہ چیز کو واپس لوٹانے والے اور بھٹکنے والے کو رستہ دکھانے والے! تو ہی گمراہی سے (نکال کر) ہدایت عطا فرماتا ہے، اپنی عزت اور اپنی سلطنت کے واسطے سے میری گم شدہ چیز مجھے واپس لوٹا دے، کیونکہ وہ تیرے ہی عطیے اور تیرے ہی فضل سے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان رحمہ اللہ سے صرف سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں عبد الرحمن بن یعقوب رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“