المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ الْمِصِّيصِيُّ قَالَ : نَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَوْدِيُّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ .
عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَوَّلُ مَنْ صُنِعَتْ لَهُ النُّورَةُ ، وَدَخَلَ الْحَمَّامَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، فَلَمَّا دَخَلَهُ وَوَجَدَ حَرَّهُ ، وَغَمَّهُ قَالَ : أَوَّهْ مِنْ عَذَابِ اللهِ ، أَوَّهْ ، أَوَّهْ ، قَبْلَ أَنْ لَا يَنْفَعَ أَوَّهْ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ .
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سب سے پہلے جن کے لیے «نورہ» (بال صفا پاؤڈر) تیار کیا گیا اور جو حمام میں داخل ہوئے، وہ سیدنا سلیمان بن داود علیہ السلام تھے، پھر جب وہ اس میں داخل ہوئے اور اس کی تپش و گھٹن محسوس کی تو فرمایا: «أَوَّهْ مِنْ عَذَابِ اللهِ ، أَوَّهْ ، أَوَّهْ ، قَبْلَ أَنْ لَا يَنْفَعَ أَوَّهْ» ”اللہ کے عذاب سے (بچنے کے لیے) ہائے افسوس! ہائے افسوس، ہائے افسوس، اس سے پہلے کہ ہائے افسوس کہنا نفع نہ دے۔““
یہ حدیث سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابراہیم بن مہدی رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔