المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ قَالَ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَاصِمٍ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ سَوْدَاءَ مُظْلِمَةٍ ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَأْخُذُ الْحِجَارَةَ ، فَيَجْمَعُهَا مَسْجِدًا فَيُصَلِّي إِلَيْهِ ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا ، إِذَا نَحْنُ عَلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، صَلَّيْنَا لَيْلَتَنَا هَذِهِ لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ ، فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى : وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ .
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ایک نہایت کالی اور تاریک رات میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (سفر میں) تھا، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو ہر آدمی پتھروں کو جمع کر کے انہیں جائے نماز بنانے لگا اور اسی کی سمت رخ کر کے نماز پڑھنے لگا۔ جب ہم نے صبح کی تو اچانک معلوم ہوا کہ ہم نے قبلہ کے سوا کسی اور سمت میں رخ کر کے نماز پڑھی ہے، چنانچہ ہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے اپنی آج کی رات قبلہ کے غیر میں نماز پڑھی ہے“، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ﴾ ﴿اور مشرق و مغرب اللہ ہی کے لیے ہیں، پس تم جس طرف بھی رخ پھیرو گے وہیں اللہ کا رخ (توجہ) ہے﴾۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم بن عبید اللہ سے اس حدیث کو صرف ابو الربیع السمان نے روایت کیا ہے۔“