المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4596
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : خَلَتِ الْبِقَاعُ حَوْلَ الْمَسْجِدِ ، فَأَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ قُرْبَ الْمَسْجِدِ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا بَنِي سَلِمَةَ ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبُ لَكُمْ آثَارُكُمْ قَالَهَا ثَلَاثَ مِرَارٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ إِلَّا عَبْدُ الْوَارِثِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مسجد (نبوی) کے گرد و نواح میں کچھ زمینیں خالی ہوئیں تو بنو سلمہ نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا، جب یہ بات نبی ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں ہی کو لازم پکڑو، تمہارے قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں“، آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔
اس حدیث کو داؤد رحمہ اللہ سے صرف عبد الوارث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور عمران بن موسیٰ رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔