المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4595
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا دُحَيْمٌ الْمَعْوَلِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ : نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي الْمُعَدِّلِ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى قَوْمٍ وَهُمْ يُصَلُّونَ ، وَابْنُ عُمَرَ جَالِسٌ خَلْفَهُمْ عَلَى شَيْءٍ ، فَقَالَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُصَلِّيَ ؟ قَالَ : I " إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ ، وَقَدْ نُهِينَا أَنْ نُصَلِّيَ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : دُحَيْمٌ الْمَعْوَلِيُّ I " .
ترجمہ
ابومعدل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کچھ لوگوں کے پاس آیا جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ان کے پیچھے کسی چیز پر بیٹھے ہوئے تھے، تو اس نے کہا: ”اے ابوعبدالرحمٰن! آپ کو نماز پڑھنے سے کیا چیز مانع ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نماز پڑھ چکا ہوں، اور ہمیں ایک دن میں (ایک ہی نماز) دو مرتبہ پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔“
اس حدیث کو خالد حذاء سے سوائے محمد بن مروان کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کے ساتھ دحیم المعولی منفرد ہیں۔