❮
❯
حدیث نمبر: 4591
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ حَيِيٌّ كَرِيمٌ ، يَسْتَحِي مِنْ عَبْدِهِ أَنْ يَرْفَعَ إِلَيْهِ يَدَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا صِفْرًا لَيْسَ فِيهِمَا شَيْءٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا ابْنُهُ يُوسُفُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نہایت حیا فرمانے والا اور بہت کرم والا ہے، وہ اپنے بندے سے اس بات پر حیا فرماتا ہے کہ وہ اس کی طرف اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور وہ انہیں بالکل خالی لوٹا دے کہ ان میں کچھ بھی نہ ہو۔“
محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ان کے بیٹے یوسف رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کے ساتھ معاذ بن معاذ رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4591
تخریج حدیث «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1867»