المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4590
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْمُخَنَّثِينَ وَقَالَ : I " أَخْرِجُوهُمْ عَنْ بُيُوتِكُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے زنانہ وضع قطع اختیار کرنے والے مردوں (مخنثوں) پر لعنت فرمائی اور ارشاد فرمایا: ”انہیں اپنے گھروں سے نکال دو۔“
اس حدیث کو سماک رحمہ اللہ سے صرف حماد بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔