المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4592
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُنْجِيَهُ اللهُ مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَأَنْ يُظِلَّهُ تَحْتَ عَرْشِهِ فَلْيُنْظِرْ مُعْسِرًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو قتادہ اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن کی سختیوں سے نجات عطا فرمائے اور اسے اپنے عرش کے سائے تلے جگہ دے، تو اسے چاہیے کہ وہ کسی تنگ دست کو مہلت دے۔“
سہیل بن ابی صالح رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔