المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4584
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَدُحَيْمٌ ، قَالَا : نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ : رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ I " بَالَ فَمَسَحَ ذَكَرَهُ بِالتُّرَابِ ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا ، فَقَالَ : هَكَذَا عُلِّمْنَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَلَا عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
ترجمہ
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا، پھر اپنے عضوِ مخصوص کو مٹی سے پونچھا، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”ہمیں اسی طرح سکھایا گیا ہے۔“ “
اس حدیث کو عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے صرف عطا بن سائب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عطا رحمہ اللہ سے صرف روح بن جناح رحمہ اللہ نے، اور اس کی روایت کے ساتھ ولید بن مسلم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔