المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4579
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الْكَافِرَ لَيُحَاسَبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُلْجِمَهُ الْعَرَقُ ، حَتَّى إِنَّهُ لَيَقُولُ : يَا رَبِّ أَرِحْنِي ، وَلَوْ إِلَى النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن کافر کا (اس قدر سخت) حساب لیا جائے گا کہ پسینہ اسے لگام کی طرح آ لے گا، یہاں تک کہ وہ (گھبرا کر) کہے گا: اے میرے رب! مجھے (اس حال سے) راحت دے دے، خواہ آگ ہی کی طرف (بھیج کر) ہو۔“
ابراہیم بن مہاجر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے، اور محمد بن اسحاق رحمہ اللہ سے صرف یونس بن بکیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے؛ اس کی روایت میں عقبہ بن مکرم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔