المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي جَدِّي عَمْرُو بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : نَا جَدِّي عَمْرُو بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ الزُّبَيْرِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : I " أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ : صَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ، وَغُسْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ ، وَأَنْ لَا أَنَامَ إِلَّا عَلَى وِتْرٍ I " قَالَ الزُّبَيْرُ : لَمْ أَدَعْهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَالَ عَمْرٌو : لَمْ أَدَعْهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ أَبِي . I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے خلیل ﷺ نے مجھے تین چیزوں کی وصیت فرمائی: ہر مہینے کے تین دن روزے رکھنے کی، جمعہ کے دن غسل کرنے کی اور یہ کہ میں وتر پڑھے بغیر نہ سوؤں۔“
زبیر بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جب سے میں نے یہ باتیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہیں، میں نے انہیں کبھی نہیں چھوڑا۔“
عمرو بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جب سے میں نے یہ باتیں اپنے والد سے سنی ہیں، میں نے انہیں کبھی نہیں چھوڑا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث زبیر بن عبید رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابان بن عثمان رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“