المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4562
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي حَبِيبٍ قَالَ : نَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ : زَعَمَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ ، كُلُّهُمْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ حِينَ خَرَجَ مِنَ الْمَدِينَةِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ ، فِي الْمَسِيرِ وَالْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ I " .
ترجمہ
جابر بن زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ ”وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ سے مکہ کا سفر کیا کرتے تھے، ان سب نے مدینہ سے نکلنے سے لے کر مدینہ واپس پہنچنے تک، راستے میں اور مکہ میں قیام کے دوران دو دو رکعتیں ہی نماز پڑھی۔“
یہ حدیث جابر بن زید رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابوکامل جحدری رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔