المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ قَالَ : نَا جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ الْعَدَوِيِّ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا مِنْ عَبْدٍ إِذَا أَصْبَحَ ، وَإِذَا أَمْسَى قَالَ : اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَعَلَى عَهْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ ، وَأَبُوءُ بِذُنُوبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي ، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُهَا غَيْرُكَ ، فَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَإِنْ مَاتَ مِنْ لَيْلَتِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ إِلَّا جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ I " .
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایسا کوئی بندہ نہیں جو صبح اور شام کے وقت یہ کہے: «اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَعَلَى عَهْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ ، وَأَبُوءُ بِذُنُوبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي ، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُهَا غَيْرُكَ» ”اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی برحق معبود نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہوں اور اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد و پیمان پر قائم ہوں۔ میں اپنے اوپر تیری نعمت کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں، پس تو میرے گناہ بخش دے، کیونکہ تیرے سوا انہیں کوئی نہیں بخشتا“، تو اگر وہ اس دن فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہوگا، اور اگر اس رات فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہوگا۔“
اس حدیث کو اسحاق بن سوید رحمہ اللہ سے صرف جاریہ بن ہرم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔