المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَعْنِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى قَالَ : نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ حُنَيْنٍ : الْآنَ حَمِيَ الْوَطِيسُ ، ثُمَّ قَالَ : I " هُزِمُوا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، هُزِمُوا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، وَلَا عَنْ قُرَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ I " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (قرہ بن خالد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق عمرو بن دینار رحمہ اللہ نے یہ روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہما ہی سے بیان کی ہے) کہ نبی کریم ﷺ نے غزوۂ حنین کے دن فرمایا: «الْآنَ حَمِيَ الْوَطِيسُ» ”اب تنور گرم ہو چکا ہے (یعنی معرکہ شدت اختیار کر گیا ہے)۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”ربِ کعبہ کی قسم! وہ شکست کھا گئے، ربِ کعبہ کی قسم! وہ شکست کھا گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے صرف قرہ بن خالد رحمہ اللہ نے، اور قرہ رحمہ اللہ سے صرف عبد الاعلٰی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ یوسف بن حماد رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“