المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4557
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُحَرِّمُ الْعَيْفَةُ ، قُلْنَا : وَمَا الْعَيْفَةُ ؟ قَالَ : I " الْمَرْأَةُ تَلِدُ ، فَيَخْصَرُ اللَّبَنُ فِي ثَدْيَيْهَا ، فَتُرْضِعُ جَارَتَهَا الْمَرَّةَ وَالْمَرَّتَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”«الْعَيْفَةُ» سے حرمتِ رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔“ ہم نے عرض کیا: اور «الْعَيْفَةُ» کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عورت بچہ جنتی ہے، تو اس کے پستانوں میں دودھ گاڑھا ہو کر جمع ہو جاتا ہے، پھر وہ اپنی پڑوسن (کے بچے) کو ایک یا دو مرتبہ دودھ پلا دیتی ہے۔“
اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے صرف سعید بن یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ہشام بن عمار رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔