المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ قَالَ : نَا نَافِعٌ ، مَوْلَى يُوسُفَ السُّلَمِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قُرِئَ عِنْدَ عُمَرَ : كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا ، فَقَالَ عُمَرُ : أَعِدْهَا ، فَأَعَادَهَا ، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ : عِنْدِي تَفْسِيرُهَا : تُبَدَّلُ فِي سَاعَةٍ مِائَةَ مَرَّةٍ ، فَقَالَ عُمَرُ : I " هَكَذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ آیت تلاوت کی گئی: ﴿كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا﴾ ”جب بھی ان کی کھالیں جل کر پک جائیں گی، تو ہم انہیں ان کے علاوہ دوسری کھالوں سے بدل دیں گے“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے دوبارہ پڑھو۔“ چنانچہ قاری نے اسے دوبارہ پڑھا، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میرے پاس اس کی تفسیر ہے: (کھالیں) ایک ہی گھڑی میں سو مرتبہ بدلی جائیں گی۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے بھی رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح سنا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔