المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُصْمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : صَلَّى رَجُلٌ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَعَلَ يَرْكَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْكَعَ ، وَيَرْفَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : I " مَنِ الْفَاعِلُ هَذَا ؟ I " قَالَ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، أَحْبَبْتُ أَنْ أَدْرِيَ أَتَعْلَمُ ذَلِكَ أَمْ لَا ؟ فَقَالَ : اتَّقُوا خِدَاجَ الصَّلَاةِ ، إِذَا رَكَعَ الْإِمَامُ فَارْكَعُوا ، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُصْمٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : قُتَيْبَةُ I " .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ آپ ﷺ کے رکوع کرنے سے پہلے ہی رکوع کرنے لگتا اور آپ ﷺ کے سر اٹھانے سے پہلے ہی سر اٹھا لیتا، جب نبی اکرم ﷺ نماز مکمل کر چکے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کام کرنے والا کون ہے؟“ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں ہوں، میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا آپ کو اس بات کا علم ہوتا ہے یا نہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”نماز کے نقص سے بچو، جب امام رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عصم رحمہ اللہ سے صرف ایوب بن جابر نے روایت کیا ہے اور اسے بیان کرنے میں قتیبہ (بن سعید) رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“