المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ السُّدِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ : قُلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، هَذَا السَّلَامُ عَلَيْكَ ، قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ ، فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ ؟ قَالَ : قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ السُّدِّيِّ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ I " .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ آپ پر سلام (کا طریقہ) تو ہم جان چکے ہیں کہ آپ پر سلام کیسے بھیجیں، لیکن آپ پر درود کیسے بھیجیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! رحمتیں نازل فرما محمد ﷺ پر اور آلِ محمد ﷺ پر، جیسا کہ تو نے رحمتیں نازل فرمائیں ابراہیم (علیہ السلام) پر، بے شک تو ہی قابلِ ستائش اور بڑی شان والا ہے۔ اے اللہ! برکتیں نازل فرما محمد ﷺ پر اور آلِ محمد ﷺ پر، جیسا کہ تو نے برکتیں نازل فرمائیں ابراہیم (علیہ السلام) پر، بے شک تو ہی قابلِ ستائش اور بڑی شان والا ہے۔““
سدی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں احمد بن حفص رحمہ اللہ منفرد ہیں۔