❮
❯
حدیث نمبر: 4482
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَاشِدٍ السُّلَمِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مِهْرَانَ بْنِ حَكِيمٍ أَخِي بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ أَبَرُّ ؟ قَالَ : I " أُمَّكَ I " ، قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : I " ثُمَّ أُمَّكَ I " ، قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : I " ثُمَّ أُمَّكَ I " ، قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : I " ثُمَّ أَبَاكَ ، ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ .
I " لَمْ يُسْنِدْ مِهْرَانُ بْنُ حَكِيمٍ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ I " .
ترجمہ

مہران بن حکیم رحمہ اللہ (جو بہز بن حکیم رحمہ اللہ کے بھائی ہیں) اپنے والد حکیم رحمہ اللہ سے، وہ اپنے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ حسنِ سلوک کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر کس کے ساتھ؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر کس کے ساتھ؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر کس کے ساتھ؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنے والد کے ساتھ، اور پھر جو رشتہ داری میں تمہارے زیادہ قریب ہو، پھر جو اس کے بعد قریب ہو۔“
مہران بن حکیم رحمہ اللہ نے اس کے علاوہ کوئی اور مسند حدیث روایت نہیں کی، اور اس روایت کو نقل کرنے میں ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4482
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6770، 7335، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5139، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1897، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7857، 15857، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20345، 20365، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20121، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1667، 1668، والطبراني فى «الكبير» برقم: 957، 958، 961، 962، 959، 960، 963، 964، والطبراني فى «الصغير» برقم: 626، 1140»