المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 446
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ قَالَ : نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي وَثِيمَةَ النَّصْرِيِّ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا أَتَاكُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِينَهُ وَخُلُقَهُ فَزَوِّجُوهُ ، إِلَّا تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَفَسَادٌ عَرِيضٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس کوئی ایسا شخص (نکاح کا پیغام لے کر) آئے جس کے دین اور اخلاق کو تم پسند کرتے ہو تو اس کا نکاح کر دو، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہو جائے گا۔“
اس حدیث کو ابن عجلان رحمہ اللہ سے صرف عبد الحمید بن سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔