المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4454
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، قَالَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، يُحَدِّثَانِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حِينَ فُرِضَتْ ، فَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ ، وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ عَلَى الْفَرِيضَةِ الْأُولَى I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى وَرَبِيعَةَ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نماز جب فرض کی گئی تھی تو وہ دو دو رکعت ہی تھی، پھر مقیم کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا اور سفر کی نماز کو اس کی پہلی فرضیت پر ہی برقرار رکھا گیا۔“
یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ اور ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف اسامہ بن زید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے روایت کرنے میں عبداللہ بن موسیٰ التیمی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔