المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4453
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْأَنْمَاطِيُّ قَالَ : نَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى قَالَ : نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَجِمُ لِسَبْعَ عَشْرَةَ يَمْضِينَ مِنَ الشَّهْرِ ، وَتِسْعَ عَشْرَةَ ، وَإِحْدَى وَعِشْرِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى إِلَّا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ (قمری) مہینے کی سترہ، انیس اور اکیس تاریخ گزرنے پر پچھنے لگوایا (حجامہ کروایا) کرتے تھے۔“
اس حدیث کو السری بن یحیی رحمہ اللہ سے صرف مسلمہ بن علی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں حکم بن موسی رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور اسے محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے صرف السری بن یحیی رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔