المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدَانَ الْبَجَلِيُّ قَالَ : نَا حَمْزَةُ بْنُ عَوْنٍ الْمَسْعُودِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ مِسْكِينٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا سَمِعْتُهُ حِينَ يَنْصَرِفُ يَقُولُ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَايَايَ وَذُنُوبِي كُلَّهَا ، اللَّهُمَّ وَانْعِشْنِي وَاجْبُرْنِي وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ، إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے جب بھی تمہارے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ ﷺ کو نماز سے فارغ ہوتے وقت یہ کہتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَايَايَ وَذُنُوبِي كُلَّهَا ، اللَّهُمَّ وَانْعِشْنِي وَاجْبُرْنِي وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ، إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! میری تمام خطائیں اور میرے تمام گناہ بخش دے۔ اے اللہ! مجھے رفعت و توانائی عطا فرما، میرے حال کی اصلاح فرما اور مجھے نیک اعمال و اخلاق کی ہدایت دے؛ حقیقت یہ ہے کہ تیرے سوا کوئی نیک اعمال و اخلاق کی ہدایت نہیں دے سکتا اور نہ ہی تیرے سوا کوئی مجھ سے برائیوں کو پھیر سکتا ہے۔““
یہ حدیث سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور محمد بن صلت اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔