المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4441
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدَانَ بْنِ يَزِيدَ الْبَجَلِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْهَيَّاجِيُّ قَالَ : أَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَرْحَبِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ثَلَاثَةٌ يُبْغِضُهُمُ اللهُ ، مَلِكٌ كَذَّابٌ ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ ، وَغَنِيٌّ بَخِيلٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَّا عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ بغض رکھتا ہے: بہت جھوٹ بولنے والا بادشاہ، تکبر کرنے والا محتاج، اور بخیل مالدار۔“
اس حدیث کو قاسم بن ولید رحمہ اللہ سے صرف عبیدہ بن اسود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یحییٰ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔