❮
❯
حدیث نمبر: 4443
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدَانَ الْبَجَلِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ الْبَجَلِيُّ قَالَ : نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْقُرَشِيُّ ، عَنْ أُمِّ كَبْشَةَ ، امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، ائْذَنْ لِي أَنْ أَخْرُجَ مَعَ جَيْشِ كَذَا وَكَذَا قَالَ : I " لَا I " قَالَتْ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، إِنِّي لَا أُرِيدُ الْقِتَالَ ، إِنَّمَا أُرِيدُ أَنْ أُدَاوِيَ الْجَرِيحَ وَالْمَرِيضَ قَالَ : لَوْلَا أَنْ تَكُونَ سُنَّةً ، يُقَالُ : خَرَجَتْ فُلَانَةُ ، لَأَذِنْتُ لَكِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ كَبْشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ I " .
ترجمہ

سعید بن عمرو القرشی رحمہ اللہ، بنو عذرہ کی ایک خاتون سیدہ ام کبشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے فلاں فلاں لشکر کے ساتھ جانے کی اجازت عطا فرمائیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی ﷺ! میرا ارادہ قتال کرنے کا نہیں ہے، میں تو محض زخمیوں اور بیماروں کا علاج معالجہ کرنا چاہتی ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ ایک سنت (مستقل طریقہ) بن جائے گا اور کہا جائے گا کہ فلاں خاتون بھی (جنگ کے لیے) نکل کھڑی ہوئی، تو میں تمہیں ضرور اجازت دے دیتا۔“
یہ حدیث سیدہ ام کبشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور حسن بن صالح رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4443
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34341، والطبراني فى «الكبير» برقم: 431»