المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4404
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ قِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : I " كَانَ يُوضَعُ لَهُ وَضُوءُهُ وَسِوَاكُهُ ، ثُمَّ يَبْعَثُهُ اللهُ مَتَى شَاءَ أَنْ يَبْعَثَهُ لَهُ مِنَ اللَّيْلِ ، فَيَسْتَاكُ ، وَيَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَرْكَعُ تِسْعَ رَكَعَاتٍ ، وَرَكْعَتَيْنِ وَهُوَ قَاعِدٌ ، وَكَانَ إِذَا مَرِضَ أَوْ لَمْ يَقُمْ مِنَ اللَّيْلِ صَلَّى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً .
ترجمہ
سعد بن ہشام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم ﷺ کے قیامِ (تہجد) کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ کے لیے وضو کا پانی اور مسواک رکھ دی جاتی تھی، پھر اللہ تعالیٰ رات کو جب چاہتا آپ ﷺ کو بیدار فرما دیتا، تو آپ ﷺ مسواک فرماتے اور وضو کرتے، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوتے اور نو رکعات ادا فرماتے، اور دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ اور جب آپ ﷺ علیل ہوتے یا (کسی عذر کی بنا پر) رات کو بیدار نہ ہو پاتے تو (اس کے بدلے دن میں) بارہ رکعات ادا فرماتے تھے۔“