المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4405
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ ، فَجَاءَ رَجُلٌ بِشَيْءٍ حَتَّى حَفَزَهُ النَّفَسُ ، حَتَّى دَخَلَ فِي الصَّفِّ ، فَقَالَ : I " الْحَمْدُ لِلهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ I " ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : أَيُّكُمُ الْقَائِلُ الْكَلِمَاتِ ؟ قَالَ الرَّجُلُ : أَنَا ، قَالَ : I " ابْتَدَرَهَا اثْنَا عَشَرَ مَلَكًا ، أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی، تو ایک شخص (تیزی سے چل کر) آیا یہاں تک کہ سانس پھولنے کی وجہ سے وہ ہانپنے لگا، پھر وہ صف میں داخل ہو گیا اور اس نے کہا: «الْحَمْدُ لِلهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ اور بابرکت تعریفیں“۔
پھر جب آپ ﷺ (نماز سے) فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا: ”تم میں سے ان کلمات کو کہنے والا کون ہے؟“ اس شخص نے عرض کیا: ”میں ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کلمات کی طرف بارہ فرشتے لپکے کہ ان میں سے کون اسے (اللہ کے حضور) اوپر لے کر جائے۔“