المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنِ ابْنِ عَامِرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ ، فَإِذَا سَكَتَ أَقْبَلَ حَتَّى يَخْطِرَ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ ، حَتَّى يُذَكِّرَهُ مَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُهُ ، حَتَّى يُوَهِمَ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى فَإِذَا لَقِيَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى ؟ زَادَ أَمْ نَقَصَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَمَا يُسَلِّمُ ، فَإِنَّهُمَا الْمُرْغِمَتَانِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب مؤذن اذان دیتا ہے تو شیطان پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے اور اس کی ریح خارج ہوتی ہے، پھر جب وہ (مؤذن) خاموش ہوتا ہے تو وہ (شیطان) واپس آ جاتا ہے یہاں تک کہ وہ انسان اور اس کے دل کے درمیان وسوسہ اندازی کرتا ہے، وہ اسے ایسی باتیں یاد دلاتا ہے جو اسے یاد نہیں تھیں، یہاں تک کہ اسے اس کی نماز میں شک و شبہ میں ڈال دیتا ہے اور اسے خبر نہیں رہتی کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں۔ پس جب تم میں سے کوئی ایسی صورتِ حال پائے اور اسے پتا نہ چلے کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے، زیادہ کی ہے یا کم، تو اسے چاہیے کہ سلام پھیرنے کے بعد سہو کے دو سجدے کرے، کیونکہ یہ دونوں سجدے (شیطان کو) ذلیل و رسوا کرنے والے ہیں۔“