❮
❯
حدیث نمبر: 4401
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَا مِنْ عَمَلٍ أَحَبُّ إِلَى اللهِ مِنْ عَمَلٍ فِي هَذِهِ الْأَيَّامِ ، يَعْنِي : الْعَشْرَ ، إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ مُجَاهِدًا بِمَالِهِ وَنَفْسِهِ ، ثُمَّ لَمْ يَرْجِعْ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ ذِي حِمَايَةَ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کے نزدیک ان ایام یعنی (ذوالحجہ کے پہلے) دس دنوں میں کیے گئے عمل سے بڑھ کر کوئی عمل زیادہ محبوب نہیں، سوائے اس شخص کے جو اپنے مال اور اپنی جان کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلا اور پھر واپس نہ آیا۔“
یہ حدیث سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابن ذی حِمایہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4401