المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4394
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ قَالَ : نَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ يَوْمًا بَيْنَ قُبُورٍ ، وَمَعَهُ جَرِيدَةٌ رَطْبَةٌ ، فَشَقَّهَا بِاثْنَتَيْنِ ، وَوَضَعَ وَاحِدَةً عَلَى قَبْرٍ ، وَالْأُخْرَى عَلَى قَبْرٍ آخَرَ ، ثُمَّ مَضَى . قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، لِمَ فَعَلْتَ ذَاكَ ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ يُعَذَّبُ بِالنَّمِيمَةِ ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ لَا يَتَّقِي الْبَوْلَ ، وَلَنْ يُعَذَّبَا مَا دَامَتْ هَذِهِ رَطْبَةً .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن کچھ قبروں کے پاس سے گزرے اور آپ ﷺ کے پاس کھجور کی ایک تر شاخ تھی، آپ ﷺ نے اس کے دو ٹکڑے کیے اور ایک حصہ ایک قبر پر اور دوسرا دوسری قبر پر رکھ دیا، پھر آپ ﷺ آگے تشریف لے گئے۔ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے ایسا کیوں کیا؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے ایک کو چغل خوری کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا تھا، اور رہا دوسرا، تو وہ پیشاب سے احتیاط نہیں کرتا تھا، اور جب تک یہ شاخیں تر رہیں گی ان دونوں کو عذاب نہیں دیا جائے گا۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔