المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4393
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ قَالَ : نَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَعَنَ اللهُ الْمُسَوِّفَاتِ فَقِيلَ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، وَمَا الْمُسَوِّفَاتُ ؟ قَالَ : I " الَّتِي يَدْعُوهَا زَوْجُهَا إِلَى فِرَاشِهَا ، فَتَقُولُ : سَوْفَ ، حَتَّى تَغْلِبَهُ عَيْنَاهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے «الْمُسَوِّفَاتِ» (ٹال مٹول کرنے والیوں) پر لعنت فرمائی ہے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے نبی! «الْمُسَوِّفَاتُ» کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ عورت ہے جسے اس کا شوہر اپنے بستر کی طرف بلائے اور وہ کہتی رہے: «سَوْفَ» (ابھی آتی ہوں)، یہاں تک کہ اس کی آنکھ لگ جائے۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔