المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ قَالَ : نَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ : نَا أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ ، عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي الْحَجَّاجِ يَعْنِي مُجَاهِدًا ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَسَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَلَاةِ الْعِشَاءِ حَتَّى صَلَّى الْمُصَلِّي ، وَاسْتَيْقَظَ الْمُسْتَيْقِظُ ، وَتَهَجَّدَ الْمُتَهَجِّدُونَ ، ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ : لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي أَمَرْتُهُمْ يُصَلُّونَ هَذَا الْوَقْتَ I " أَوْ I " هَذِهِ الصَّلَاةَ I " أَوْ نَحْوَ هَذَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا أَبُو إِسْرَائِيلَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ I " .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے عشاء کی نماز میں اتنی تاخیر فرمائی کہ نفل پڑھنے والے (اپنی نماز) پڑھ چکے، سونے والے بیدار ہو گئے اور تہجد گزاروں نے تہجد ادا کر لی؛ پھر آپ ﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں حکم دیتا کہ وہ اسی وقت (نماز) پڑھا کریں“ یا آپ ﷺ نے «هذه الصلاة» (یہ نماز) فرمایا یا اسی جیسا کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فضیل بن عمرو سے صرف ابو اسرائیل نے روایت کیا ہے، اور ان سے غسان بن ربیع اس کی روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“