المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 435
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَتُقَامَ ، ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا يُصَلِّي بِالنَّاسِ ، ثُمَّ آخُذَ حُزَمًا مِنْ حَطَبٍ ، ثُمَّ آتِيَ أَقْوَامًا فِي دُورِهِمْ لَا يَشْهَدُونَ الصَّلَاةَ ، فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً میں نے ارادہ کیا کہ میں نماز کا حکم دوں تو وہ (باجماعت) قائم کی جائے، پھر ایک شخص کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے، پھر میں لکڑیوں کے گٹھے لوں اور ان لوگوں کے پاس ان کے گھروں میں جاؤں جو نماز میں حاضر نہیں ہوتے، اور ان کے گھر ان پر جلا دوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عدی بن ثابت رحمہ اللہ سے صرف زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“