❮
❯
حدیث نمبر: 434
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ .
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ إِخْوَانُ الْعَلَانِيَةِ ، أَعْدَاءُ السَّرِيرَةِ I " . فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَكَيْفَ يَكُونُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : I " يَكُونُ بِرَغْبَةِ بَعْضِهِمْ إِلَى بَعْضٍ ، وَلِرَهْبَةِ بَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ .
ترجمہ

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آخری زمانہ میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو علانیہ طور پر تو بھائی چارہ رکھیں گے مگر باطن میں ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ کیسے ہو سکے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ان کی ایک دوسرے سے وابستہ (مادی) رغبت اور ایک دوسرے کے ڈر کی وجہ سے ہوگا۔“
یہ حدیث سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابو بکر بن ابی مریم رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 434
تخریج حدیث «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22479، والبزار فى «مسنده» برقم: 2650»