❮
❯
حدیث نمبر: 436
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ .
عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًا ، مِنْ ثَقِيفَ يُكْنَى أَبَا تَمَّامٍ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةَ خَمْرٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ يَا أَبَا تَمَّامٍ ، فَقَالَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَأَسْتَنْفِقُ ثَمَنَهَا ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ ثَمَنَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ وَلَا يُرْوَى عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ثقیف کے ایک شخص جن کی کنیت ابو تمام تھی، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو شراب کا ایک بڑا مشکیزہ ہدیہ کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابو تمام! یقیناً یہ اب حرام کر دی گئی ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں اس کی قیمت کو (فروخت کر کے) اپنے خرچ میں لا سکتا ہوں؟ تو نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: ”بے شک جس (ذات) نے اس کا پینا حرام کیا ہے، اس نے اس کی قیمت (وصول کرنا) بھی حرام کر دی ہے۔“
اس حدیث کو ابوبکر بن حفص رحمہ اللہ سے صرف زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 436
درجۂ حدیث محدثین: رجاله رجال الصحيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 89»»