المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4341
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا وَقَعَتْ بِهِ نَاقَتُهُ ، فَمَاتَ وَهُوَ مُحْرِمٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ ، وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ إِلَّا قَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی اپنی اونٹنی سے گر پڑا (جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی) اور احرام کی حالت میں فوت ہو گیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری (کے پتوں) سے غسل دو، اسے اس کے دو کپڑوں ہی میں کفن دو، اور اسے خوشبو نہ لگاؤ، کیونکہ قیامت کے دن اسے تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سالم افطس سے قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن بکار منفرد ہیں۔“